عراقی وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملٹری اسٹیبلیشمنٹ میں اصلاحات کے تحت وزیر اعظم حیدر العبادی نے چار ملٹری یونٹوں میں تقریباً پچاس ہزار جعلی ناموں کا پتا چلایا ۔ بیان میں عراقی علاقے میں غیر ملکی فورسز کی موجودگی کی
بھی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ صرف فوجی تربیت کے مقاصد کے لیے غیر ملکی موجود ہیں۔ فوج میں ایسے افراد کو ’گھوسٹ سولجر نام سے جانا جاتا ہے۔ تاہم ان جعلی فوجیوں کی تنخواہیں بھی روک لی گئی ہیں۔۔ واضح رہے کہ امریکہ نے عراق کی فوج بنانے پر اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں